سورہ An-Nazi'at — آیت 27
زور سے کھینچنے والے · 79:27 · 27/46
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا
Aantum ashaddu khalqan ami assamaobanaha
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
محمد جوناگڑھی
کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(اے لوگو ! ذرا سوچو !) کیا تمہاری تخلیق زیادہ مشکل ہے یا آسمان کی ؟ اس نے اسے تخلیق کیا۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا[1] ؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.
حواشی
[1] یہ کفار مکہ کو خطاب ہے اور مقصود زجر وتوبیخ ہے کہ جو اللہ اتنے بڑے آسمانوں اور ان کے عجائبات کو پیدا کر سکتا ہے، اس کے لئے تمہارا دوبارہ پیدا کرنا کون سا مشکل ہے۔ کیا تمہیں دوبارہ پیدا کرنا آسمان کے بنانے سے زیادہ مشکل ہے؟