سورہ Az-Zumar — آیت 28
گروہ · 39:28 · 28/75
قُرْءَانًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِى عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
Qur-anan AAarabiyyan ghayra theeAAiwajin laAAallahum yattaqoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
محمد جوناگڑھی
قرآن ہے عربی میں جس میں کوئی کجی نہیں، ہو سکتا ہے کہ وه پرہیزگاری اختیار کر لیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے ، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے ، تاکہ یہ بُرے انجام سے بچیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(ہم نے اسے بنا دیا ہے) قرآن عربی اس میں کوئی کجی نہیں ہے شاید کہ وہ تقویٰ کی روش اختیار کریں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
قرآن ہے عربی میں جس میں کوئی کجی نہیں، ہو سکتا ہے کہ وه پرہیزگاری اختیار کر لیں.[1]
حواشی
[1] یعنی قرآن واضح عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی کجی، انحراف اور التباس نہیں ہے تاکہ لوگ اس میں بیان کردہ وعیدوں سے ڈریں اور اس میں بیان کیے گئے وعدوں کا مصداق بننے کے لئے عمل کریں۔