سورہ At-Takwir — آیت 29
لپیٹنا · 81:29 · 29/29
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
Wama tashaoona illa anyashaa Allahu rabbu alAAalameen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
محمد جوناگڑھی
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور تمہارے چاہے بھی کچھ نہیں ہوسکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.[1]
حواشی
[1] یعنی تمہاری چاہت ، اللہ کی توفیق پر منحصر ہے، جب تک تمہاری چاہت کے ساتھ اللہ کی مشیت اور اس کی توفیق بھی شامل نہیں ہوگی، اس وقت تک تم سیدھا راستہ بھی اختیار نہیں کر سکتے۔ یہ وہی مضمون ہے جو إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ (القصص: 56) وغیرہ آیات میں بیان ہوا ہے۔