سورہ Ash-Shu'ara — آیت 29
شعراٗ · 26:29 · 29/227
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ
Qala la-ini ittakhathta ilahanghayree laajAAalannaka mina almasjooneen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
محمد جوناگڑھی
فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
فرعون نے کہا”اگر تُو نے میرے سوا کسی اور کو معبُود مانا تو تجھے بھی اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود مانا تو میں تمہیں قیدیوں میں داخل کر دوں گا