سورہ Ash-Shu'ara — آیت 28

شعراٗ · 26:28 · 28/227

قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ

Qala rabbu almashriqi walmaghribiwama baynahuma in kuntum taAAqiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو

محمد جوناگڑھی

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

موسیٰؑ نے کہا”مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا ربّ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس نے کہا کہ وہ مشرق و مغرب کا بھی رب ہے اور جو کچھ ان کے مابین ہے اس کا بھی۔ اگر تم عقل رکھتے ہو