سورہ Ash-Shams — آیت 9
آفتاب · 91:9 · 9/15
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
Qad aflaha man zakkaha
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
محمد جوناگڑھی
جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقینا کامیاب ہوگیا جس نے اس (نفس) کو پاک کرلیا۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]
حواشی
[1] شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔