سورہ Ash-Shams — آیت 8

آفتاب · 91:8 · 8/15

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا

Faalhamaha fujooraha wataqwaha

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

محمد جوناگڑھی

پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر اُس کی بدی اوراُس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس اس کے اندر نیکی اور بدی کا علم الہام کردیا۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

حواشی

[1] الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔