سورہ As-Saffat — آیت 21
صف باندھنے والے · 37:21 · 21/182
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
Hatha yawmu alfasli allatheekuntum bihi tukaththiboon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
(کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے
محمد جوناگڑھی
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھُٹلا یا کرتے تھے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(اُس وقت انہیں کہا جائے گا : ہاں) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]
حواشی
[1] وَيْلٌ کا لفظ ہلاکت کے موقع پر بولا جاتا ہے، یعنی معاینۂ عذاب کے بعد انہیں اپنی ہلاکت صاف نظر آرہی ہوگی اور اس سے مقصود ندامت کا اظہار اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف ہے لیکن اس وقت ندامت اور اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اسی لئے ان کےجواب میں فرشتے اور اہل ایمان کہیں گے کہ یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم مانتے نہیں تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کو کہیں گے۔