سورہ An-Nazi'at — آیت 19

زور سے کھینچنے والے · 79:19 · 19/46

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ

Waahdiyaka ila rabbika fatakhsha

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

محمد جوناگڑھی

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور میں تیرے ربّ کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا)خوف تیرے اندر پیدا ہو؟“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور میں تمہاری راہنمائی کروں تمہارے رب کی طرف تاکہ تمہارے اندر خشیت پیدا ہو ؟