سورہ Al-Waqi'ah — آیت 85

واقعہ ہونے والی قیامت · 56:85 · 85/96

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ

Wanahnu aqrabu ilayhi minkum walakinla tubsiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

محمد جوناگڑھی

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم تمہارے مقابلے میں اس سے قریب تر ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں پاتے۔