سورہ Al-Waqi'ah — آیت 84
واقعہ ہونے والی قیامت · 56:84 · 84/96
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
Waantum heena-ithin tanthuroona
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
محمد جوناگڑھی
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]
حواشی
[1] یعنی روح نکلتے ہوئے دیکھتے ہو لیکن اسے ٹال سکنے کی یا اسے کوئی فائدہ پہنچانےکی قدرت نہیں رکھتے۔