سورہ Al-Muddaththir — آیت 37
کپڑا اوڑھنے والا · 74:37 · 37/56
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
Liman shaa minkum an yataqaddama awyataakhkhar
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے
محمد جوناگڑھی
(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جو بھی تم میں سے چاہے کہ وہ آگے بڑھے یا پیچھے رہ جائے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
(یعنی) اسے[1] جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.[2]
حواشی
[1] یعنی یہ جہنم ڈرانے والی ہے یا نذیر سے مراد نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) ہیں یا قرآن بھی اپنے بیان کردہ وعد و وعید کے اعتبار سے انسانوں کے لئے نذیر ہے۔ [2] یعنی ایمان واطاعت میں آگے بڑھنا چاہیے یا اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے مطلب ہے کہ انداز ہر ایک کے لیے ہے جو ایمان لائے یا کفر کرے۔