سورہ Al-Baqarah — آیت 6
گائے · 2:6 · 6/286
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
Inna allatheena kafaroo sawaonAAalayhim aanthartahum am lam tunthirhum layu'minoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے۔ وہ ایمان نہیں لانے کے
محمد جوناگڑھی
کافروں کو آپ کا ڈرانا، یا نہ ڈرانا برابر ہے، یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جن لوگوں نے(ان باتوں کو تسلیم کرنے سے) انکار کر دیا،اُن کے لئے یکساں ہے،خواہ تم انہیں خبردار کرویا نہ کرو،بہر حال وہ ماننے والےنہیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا (یعنی وہ لوگ کہ جو کفر پر اڑ گئے) ان کے لیے برابر ہے (اے محمد ﷺ کہ آپ انہیں انذار فرمائیں یا نہ فرمائیں وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کافروں کو آپ کا ڈرانا، یا نہ ڈرانا برابر ہے، یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے۔[1]
حواشی
[1] نبی (صلى الله عليه وسلم) کی شدید خواہش تھی کہ سب مسلمان ہوجائیں اور اسی حساب سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کوشش فرماتے، لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایمان ان کے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ یہ وہ چند مخصوص لوگ ہیں جن کے دلوں پر مہر لگ چکی تھی (جیسے ابوجہل اور ابولہب وغیرہ) ورنہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی دعوت وتبلیغ سے بےشمار لوگ مسلمان ہوئے، حتیٰ کہ پھر پورا جزیرۂ عرب اسلام کے سایہ عاطفت میں آگیا۔