سورہ Al-Baqarah — آیت 12

گائے · 2:12 · 12/286

أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ

Ala innahum humu almufsidoona walakinla yashAAuroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

دیکھو یہ بلاشبہ مفسد ہیں، لیکن خبر نہیں رکھتے

محمد جوناگڑھی

خبردار ہو! یقیناً یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں، لیکن شعور (سمجھ) نہیں رکھتے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

خبردار! حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

آگاہ ہوجاؤ کہ حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

خبردار ہو! یقیناً یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں[1] ، لیکن شعور (سمجھ) نہیں رکھتے۔

حواشی

[1] فَسَاد، صَلاحٌ، کی ضد ہے، کفرومعصیت سے زمین میں فساد پھیلتا ہے اور اطاعت الٰہی سے امن وسکون ملتا ہے۔ ہر دور کے منافقین کا کردار یہی رہا ہے کہ پھیلاتے وہ فساد ہیں، اشاعت وہ منکرات کی کرتے ہیں اور پامال حدود الٰہی کو کرتے ہیں اور سمجھتے یا دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ وہ اصلاح وترقی کے لئے کوشاں ہیں۔