سورہ Ya-Sin — آیت 49

یٰسٓ · 36:49 · 49/83

مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

Ma yanthuroona illasayhatan wahidatan ta'khuthuhum wahumyakhissimoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی

محمد جوناگڑھی

انہیں صرف ایک سخت چیﺦ کاانتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہوں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہ لوگ نہیں انتظار کر رہے مگر ایک چنگھاڑ کا وہ انہیں آپکڑے گی اور یہ (اسی طرح) جھگڑ رہے ہوں گے