سورہ Taha — آیت 12
طٰہٰ · 20:12 · 12/135
إِنِّىٓ أَنَا۠ رَبُّكَ فَٱخْلَعْ نَعْلَيْكَ ۖ إِنَّكَ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى
Innee ana rabbuka fakhlaAAnaAAlayka innaka bilwadi almuqaddasi tuwa
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو
محمد جوناگڑھی
یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
میں ہی تیرا ربّ ہوں، جُوتیاں اُتار دے۔ تُو وادی ِ مقدس طُویٰ میں ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ تو میں تمہارا پروردگار ہوں چناچہ اپنی جوتیاں اتار دو کیونکہ اس وقت تم مقدس وادی طویٰ میں ہو