سورہ Taha — آیت 13

طٰہٰ · 20:13 · 13/135

وَأَنَا ٱخْتَرْتُكَ فَٱسْتَمِعْ لِمَا يُوحَىٰٓ

Waana ikhtartuka fastamiAAlima yooha

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور میں نے تم کو انتخاب کرلیا ہے تو جو حکم دیا جائے اسے سنو

محمد جوناگڑھی

اور میں نے تجھے منتخب کر لیا اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور میں نے تجھ کو چُن لیا ہے، سُن جو کچھ وحی کیا جاتا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور میں نے تم کو چن لیا ہے تو اب ذرا توجہ سے سنو جو وحی تم پر کی جا رہی ہے