سورہ Qaf — آیت 42

قٓ · 50:42 · 42/45

يَوْمَ يَسْمَعُونَ ٱلصَّيْحَةَ بِٱلْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُرُوجِ

Yawma yasmaAAoona assayhatabilhaqqi thalika yawmu alkhurooj

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے

محمد جوناگڑھی

جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جس دن سب لوگ آوازہٴ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے، وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جس دن کہ وہ سنیں گے ایک چنگھاڑ حق کے ساتھ۔ وہ ہوگا نکلنے کا دن۔