سورہ At-Tur — آیت 33
طور پہاڑ · 52:33 · 33/49
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
Am yaqooloona taqawwalahu bal layu'minoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے
محمد جوناگڑھی
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کیا ان کا کہنا ہے کہ یہ اس (محمد ﷺ نے خود گھڑ لیا ہے ؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ ماننے والے نہیں ہیں۔