سورہ At-Tur — آیت 34

طور پہاڑ · 52:34 · 34/49

فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ

Falya'too bihadeethin mithlihi in kanoosadiqeena

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

محمد جوناگڑھی

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اگر یہ اپنے اس قول میں سچے ہیں تو اسی شان کا ایک کلام بنا لائیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو وہ لے آئیں اس جیسی کوئی ایک بات اگر وہ سچے ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.[1]

حواشی

[1] یعنی اگر یہ اپنے اس دعوے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد (صلى الله عليه وسلم) کا اپنا گھڑا ہوا ہے تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں جو نظم، اعجاز وبلاغت، حسن بیان، ندرت اسلوب، تعین حقائق اور حل مسائل میں اس کا مقابلہ کر سکے۔