سورہ At-Takwir — آیت 19

لپیٹنا · 81:19 · 19/29

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

Innahu laqawlu rasoolin kareem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقینا یہ (قرآن) ایک بہت باعزت پیغامبر کا قول ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]

حواشی

[1] اس لئے وہ اسے اللہ کی طرف لے کر آیا ہے۔ مراد حضرت جبرائیل (عليه السلام) ہیں۔