سورہ As-Saffat — آیت 32
صف باندھنے والے · 37:32 · 32/182
فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ
Faaghwaynakum inna kunnaghaween
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
محمد جوناگڑھی
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
سو ہم نے تم کو بہکایا، ہم خود بہکے ہوئے تھے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو ہم نے تم لوگوں کو گمراہ کیا ہم خود بھی تو گمراہ تھے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]
حواشی
[1] یعنی جس بات کی پہلے، انہوں نے نفی کی، کہ ہمارا تم پر کون سا زور تھا کہ تمہیں گمراہ کرتے۔ اب اس کا یہاں اعتراف ہے کہ ہاں واقعی ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ لیکن یہ اعتراف اس تنبیہ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اس ضمن میں مورد طعن مت بناؤ، اس لئے کہ ہم خود بھی گمراہ ہی تھے، ہم نے تمہیں بھی اپنے جیسا ہی بنانا چاہا اور تم نے آسانی سے ہماری راہ اپنالی۔ جس طرح شیطان بھی اس روز کہے گا۔ «وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ» (إبراهيم: 22)۔