سورہ As-Saffat — آیت 177

صف باندھنے والے · 37:177 · 177/182

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ

Fa-itha nazala bisahatihimfasaa sabahu almunthareen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

محمد جوناگڑھی

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو جب وہ نازل ہوگا ان کے میدان میں تو وہ بہت بری صبح ہوگی ان لوگوں کی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔