سورہ Ar-Rahman — آیت 41

مہربان · 55:41 · 41/78

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ

YuAArafu almujrimoona biseemahumfayu'khathu binnawasee wal-aqdam

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی

گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پہچان لیے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے پھر ان کو پکڑ اجائے گا پیشانی (کے بالوں) سے اور پائوں سے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

حواشی

[1] یعنی جس طرح اہل ایمان کی علامت ہوگی کہ ان کے اعضائے وضو چمکتے ہوں گے۔ اسی طرح گناہ گاروں کےچہرے سیاہ، آنکھیں نیلگوں اور وہ دہشت زدہ ہوں گے۔ [2] فرشتے ان کی پیشانیاں اور ان کے قدموں کے ساتھ ملا کر پکڑیں گے اور جہنم میں ڈال دیں گے، یا کبھی پیشانیوں سے اور کبھی قدموں سے انہیں پکڑیں گے۔