سورہ An-Nazi'at — آیت 10
زور سے کھینچنے والے · 79:10 · 10/46
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ
Yaqooloona a-inna lamardoodoona feealhafira
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
محمد جوناگڑھی
کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ لوگ کہتے ہیں : کیا ہمیں لوٹا دیا جائے گا الٹے پائوں ؟