سورہ Al-Qamar — آیت 29

چاند · 54:29 · 29/55

فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

Fanadaw sahibahum fataAAatafaAAaqar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

محمد جوناگڑھی

انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی جس نے (اونٹنی پر) وار کیا اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آخر کار اُن لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اُس نے اِس کا م کا بیڑا اُٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو انہوں نے پکارا اپنے ایک ساتھی کو پس اس نے ہاتھ بڑھایا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں۔