سورہ Al-Qamar — آیت 28
چاند · 54:28 · 28/55
وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ ٱلْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
Wanabbi'hum anna almaa qismatunbaynahum kullu shirbin muhtadar
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
محمد جوناگڑھی
ہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اُونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور انہیں بتا دیجیے کہ اب پانی ان کے مابین تقسیم ہوگا ہر پینے کی باری پر حاضری ہوگی۔