سورہ Al-Qalam — آیت 29

قلم · 68:29 · 29/52

قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ

Qaloo subhana rabbinainna kunna thalimeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے

محمد جوناگڑھی

تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

انہوں نے کہا (واقعی تم ٹھیک کہتے ہو) ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ظالم تھے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.[1]

حواشی

[1] یعنی اب انہیں احساس ہوا کہ ہم نے اپنے باپ کے طرز عمل کے خلاف قدم اٹھا کر غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا اللہ نے ہمیں دی ہے اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ معصیت کا عزم اور اس کے لیے ابتدائی اقدامات بھی ارتکاب معصیت کی طرح جرم ہے جس پر مؤاخذہ ہوسکتا ہے صرف وہ ارادہ معاف ہے جو وسوسے کی حد تک رہتا ہے۔