سورہ Al-Qalam — آیت 28

قلم · 68:28 · 28/52

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

Qala awsatuhum alam aqul lakumlawla tusabbihoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

محمد جوناگڑھی

ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا”میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح  کیوں نہیں کرتے؟“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ان کے درمیان والے نے کہا : میں تمہیں کہتا نہ تھا کہ تم (اپنے رب کی) تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟