سورہ Al-Qalam — آیت 1

قلم · 68:1 · 1/52

نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ

Noon walqalami wama yasturoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

محمد جوناگڑھی

ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ن۔ قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ن قسم ہے قلم کی اور جو کچھ یہ لکھتے ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ن[1] ، قسم ہے قلم کی اور[2] اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.[3]

حواشی

[1] ن اسی طرح حروف مقطعات میں سے ہے ،جیسے اس سے قبل ص،قاور دیگر فواتحسور گزر چکے ہیں، [2] قلم کی قسم کھائی، جس کی اس لحاظ سے ایک اہمیت ہے کہ اس کے ذریعے سے کھول کر بیان لکھا جاتا ہے بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ خاص قلم ہے جسے اللہ نے سب سے پہلے پیدا فرمایا اور اسکو تقدیر لکھنے کا حکم دیا۔ چنانچہ اس نے ابد تک ہونے والی ساری چیزیں لکھ دیں (سنن ترمذی) [3] یسطرون"کا مرجع اصضاب ہیں جس پر قلم کا لفث دلالت کرتا ہے اس لئے کہ آلہ کتاب کا ذکر کاتب کے وجود کو مستلزم ہے مطلب ہے کہ اس کی بھی قسم جو لکھنے والے لکھتے ہیں،یا پھر مرجع فرشتے ہیں جیسے ترجمہ سے واضح ہے۔