سورہ Al-Qadr — آیت 4
شب قدر · 97:4 · 4/5
تَنَزَّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
Tanazzalu almala-ikatu warroohufeeha bi-ithni rabbihim min kulli amr
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
محمد جوناگڑھی
اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
فرشتے اور رُوح اُس میں اپنے ربّ کے اِذن سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(اس رات میں) اُترتے ہیں فرشتے اور روح اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.[1]
حواشی
[1] روح سے مراد حضرت جبرائیل (عليه السلام) ہیں، یعنی فرشتے حضرت جبرائیل (عليه السلام) سمیت، اس رات میں زمین پر اترتے ہیں،ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے جن کا فیصلہ اس سال میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔