سورہ Al-Qadr — آیت 5

شب قدر · 97:5 · 5/5

سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ

Salamun hiya hatta matlaAAialfajr

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے

محمد جوناگڑھی

یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوعِ فجر تک۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

سراسر سلامتی ہے۔ یہ (رات) رہتی ہے طلوع فجر تک۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے[1] اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).

حواشی

[1] یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں۔ یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے «اللَّهُمَّ! إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ( ترمذي أبواب الدعوات، ابن ماجه، كتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفو والعافية ) ۔