سورہ Al-Mu'minun — آیت 8

مومنین · 23:8 · 8/118

وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ

Wallatheena hum li-amanatihimwaAAahdihim raAAoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.[1]

حواشی

[1] امَانَات سے مراد سونپی ہوئی ڈیوٹی کی ادائیگی، راز دارانہ باتوں اور مالی امانتوں کی حفاظت اور رعایت عہد میں اللہ سے کیے ہوئے میثاق اور بندوں سے کیے عہد و پیماں دونوں شامل ہیں۔