سورہ Al-Mu'minun — آیت 7

مومنین · 23:7 · 7/118

فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ

Famani ibtagha waraa thalikafaola-ika humu alAAadoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

البتہ جو اُس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو جو کوئی بھی اس کے علاوہ کچھ چاہے گا تو ایسے لوگ ہی حد سے بڑھنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.[1]

حواشی

[1] اس سے معلوم ہوا کہ متعہ کی اسلام میں قطعًا اجازت نہیں اور جنسی خواہش کی تسکین کے لئے صرف دو ہی جائز طریقے ہیں۔ بیوی سے مباشرت کر کے یا لونڈی سے ہم بستری کر کے۔ بلکہ اب صرف بیوی ہی اس کام کے لئے رہ گئی ہے کیونکہ اصطلاحی لونڈی کا وجود فی الحال ختم ہے جب کبھی حالات نے دوبارہ وجود پذیر کیا تو بیوی ہی کی طرح اس سے مباشرت جائز ہوگی۔