سورہ Al-Kahf — آیت 11
غار · 18:11 · 11/110
فَضَرَبْنَا عَلَىٰٓ ءَاذَانِهِمْ فِى ٱلْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا
Fadarabna AAala athanihimfee alkahfi sineena AAadada
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالے (یعنی ان کو سلائے) رکھا
محمد جوناگڑھی
پس ہم نے ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال تک اسی غار میں پردے ڈال دیئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تو ہم نے انہیں اُسی غار میں تھپک کر سالہا سال کے لیے گہری نیند سلا دیا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو ہم نے تھپکی دے دی ان کے کانوں پر غار میں کئی سال کے لیے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس ہم نے ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال تک اسی غار میں پردے ڈال دیئے.[1]
حواشی
[1] یعنی کانوں پر پردے ڈال کر ان کے کانوں کو بند کر دیا تاکہ باہر کی آوازوں سے ان کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے انہیں گہری نیند سلا دیا۔