سورہ Al-Isra — آیت 38
رات کا صفر · 17:38 · 38/111
كُلُّ ذَٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهُۥ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا
Kullu thalika kana sayyi-ohuAAinda rabbika makrooha
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے
محمد جوناگڑھی
ان سب کاموں کی برائی تیرے رب کے نزدیک (سخت) ناپسند ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِن امور میں سے ہر ایک کا بُرا پہلو تیرے ربّ کے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان سب باتوں کی برائی (کا پہلو) تیرے رب کو بہت ناپسند ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
ان سب کاموں کی برائی تیرے رب کے نزدیک (سخت) ناپسند ہے.[1]
حواشی
[1] یعنی جو باتیں مذکور ہوئیں، ان میں جو بھی بری ہیں، جن سے منع کیا گیا، وہ ناپسندیدہ ہیں۔