سورہ Al-Isra — آیت 39
رات کا صفر · 17:39 · 39/111
ذَٰلِكَ مِمَّآ أَوْحَىٰٓ إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ ٱلْحِكْمَةِ ۗ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتُلْقَىٰ فِى جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا
Thalika mimma awhailayka rabbuka mina alhikmati wala tajAAal maAAaAllahi ilahan akhara fatulqa feejahannama malooman madhoora
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے
محمد جوناگڑھی
یہ بھی منجملہ اس وحی کے ہے جو تیری جانب تیرے رب نے حکمت سے اتاری ہے تو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنانا کہ ملامت خورده اور راندہٴ درگاه ہو کر دوزخ میں ڈال دیا جائے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تیرے ربّ نے تجھ پر وحی کی ہیں۔اور دیکھ! اللہ کے ساتھ کو ئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تُو جہنّم میں ڈال دیا جائے گا ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم ہو کر
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ ہے جو (اے محمد !) آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کی ہے حکمت میں سے اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ورنہ تم جھونک دیے جاؤ گے جہنم میں ملامت زدہ دھتکارے ہوئے