سورہ Al-Hijr — آیت 94
پتھر · 15:94 · 94/99
فَٱصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ
FasdaAA bima tu'maruwaaAArid AAani almushrikeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو
محمد جوناگڑھی
پس آپ اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے! اور مشرکوں سے منھ پھیر لیجئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اب آپ علی الاعلان بیان کریں جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اور ان مشرکوں کی ذرا پروا نہ کریں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس آپ[1] اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے! اور مشرکوں سے منھ پھیر لیجئے.
حواشی
[1] اصْدَعْ کے معنی ہیں کھول کر بیان کرنا، اس آیت کے نزول سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھپ کر تبلیغ فرماتے تھے، اس کے بعد آپ نے کھلم کھلا تبلیغ شروع کر دی۔ (فتح القدیر)