سورہ Al-Haqqah — آیت 19

حق ہونے والی · 69:19 · 19/52

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَـٰبِيَهْ

Faamma man ootiya kitabahubiyameenihi fayaqoolu haomu iqraoo kitabiyah

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

محمد جوناگڑھی

سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس وقت جس کا نامہٴ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا”لو دیکھو، پڑھو میرا نامہٴ اعمال،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو وہ شخص جس کو اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا اس کے داہنے ہاتھ میں تو وہ کہے گا : آئو آئو ! دیکھو میرا اعمال نامہ !