سورہ Al-An'am — آیت 134
مویشی · 6:134 · 134/165
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَـَٔاتٍ ۖ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ
Inna ma tooAAadoona laatinwama antum bimuAAjizeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کچھ شک نہیں کہ جو وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ (وقوع میں) آنے والا ہے اور تم (خدا کو) مغلوب نہیں کر سکتے
محمد جوناگڑھی
جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وه بے شک آنے والی چیز ہے اور تم عاجز نہیں کرسکتے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جارہا ہے وہ یقیناً آنے والی ہے اور تم خدا کو عاجز کردینے کی طاقت نہیں رکھتے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے (یا دھمکی دی جا رہی ہے) وہ آکر رہے گی اور تم عاجز کردینے والے نہیں ہو۔