سورہ Al-An'am — آیت 133

مویشی · 6:133 · 133/165

وَرَبُّكَ ٱلْغَنِىُّ ذُو ٱلرَّحْمَةِ ۚ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِنۢ بَعْدِكُم مَّا يَشَآءُ كَمَآ أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ ءَاخَرِينَ

Warabbuka alghaniyyu thoo arrahmatiin yasha' yuthhibkum wayastakhlif min baAAdikum mayashao kama anshaakum min thurriyyati qawminakhareen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا تم کو بھی دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

اور آپ کا رب بالکل غنی ہے رحمت واﻻ ہے۔ اگر وه چاہے تو تم سب کو اٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کردے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہارا رب بے نیاز ہے اور مہربانی اس کا شیوہ ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ دُوسرے جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اُس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی نسل سے اُٹھایا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور آپ کا رب تو غنی ہے رحمت والا ہے اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے (ختم کر دے) اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں اٹھایا ہے کسی اور قوم کی نسل میں سے