سورہ Al-An'am — آیت 129

مویشی · 6:129 · 129/165

وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّى بَعْضَ ٱلظَّـٰلِمِينَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

Wakathalika nuwallee baAAda aththalimeenabaAAdan bima kanoo yaksiboon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دیکھو، اس طرح ہم (آخرت میں) ظالموں کو ایک دُوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ (دُنیا میں ایک دُوسرے کے ساتھ مِل کر) کرتے تھے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنا دیتے ہیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے