سورہ Ad-Dukhan — آیت 16
دھواں · 44:16 · 16/59
يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
Yawma nabtishu albatshataalkubra inna muntaqimoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
محمد جوناگڑھی
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پکڑ (اُس دن) یقینا ہم پورا پورا انتقام لیں گے