سورہ Ya-Sin — آیت 51

یٰسٓ · 36:51 · 51/83

وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

Wanufikha fee assoori fa-ithahum mina al-ajdathi ila rabbihim yansiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے

محمد جوناگڑھی

تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر ایک صُور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے ربّ کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور صور پھونکا جائے گا تو وہ یکایک قبروں سے (نکل کر) اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب[1] کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے.

حواشی

[1] پہلے قول کی بنا پر یہ نفخۂ ثانیہ اور دوسرےقول کی بنا پر یہ نفخۂ ثالثہ ہوگا، جسے نَفْخَةُ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ کہتے ہیں، اس سے لوگ قبروں سےزندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ (ابن کثیر)۔