سورہ Taha — آیت 101

طٰہٰ · 20:101 · 101/135

خَـٰلِدِينَ فِيهِ ۖ وَسَآءَ لَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ حِمْلًا

Khalideena feehi wasaa lahumyawma alqiyamati himla

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(ایسے لوگ) ہمیشہ اس (عذاب) میں (مبتلا) رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت کے روز ان کے لئے برا ہے

محمد جوناگڑھی

جس میں ہمیشہ ہی رہے گا، اور ان کے لئے قیامت کے دن (بڑا) برا بوجھ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ایسے سب لوگ ہمیشہ اس کے وبال میں گرفتار رہیں گے،اور قیامت کے دن اُن کےلیے (اِس جرم کی ذمّہ داری کا بوجھ)بڑا تکلیف دہ بوجھ ہوگا،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہ لوگ اس (کیفیت) میں ہمیشہ رہیں گے اور ان کے لیے بہت برا ہوگا قیامت کے دن کا وہ بوجھ