سورہ Qaf — آیت 31

قٓ · 50:31 · 31/45

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

Waozlifati aljannatu lilmuttaqeena ghayrabaAAeed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی

محمد جوناگڑھی

اور جنت پرہیزگاروں کے لئے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی،  کچھ بھی دور نہ ہوگی۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جنت قریب لائی جائے گی اہل تقویٰ کے لیے کچھ بھی دور نہیں ہوگی۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور جنت پرہیزگاروں کے لئے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی.[1]

حواشی

[1] اور بعض نے کہا ہے کہ قیامت ،جس روز جنت قریب کر دی جائے گی، دور نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لامحالہ واقع ہو کر رہےگی اور كُلُّ مَا هُوَ آتٍ فَهُوَ قَرِيبٌ اور جو بھی آنے والی چیز ہے، وہ قریب ہی ہے دور نہیں۔ (ابن کثیر)۔