سورہ Nuh — آیت 6

نوح · 71:6 · 6/28

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا

Falam yazidhum duAAa-ee illafirara

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے

محمد جوناگڑھی

مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیاده بھاگنے لگے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

مگر میری پُکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

لیکن میری اس دعوت نے ان میں کچھ اضافہ نہیں کیا سوائے فرار کے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیاده بھاگنے لگے.[1]

حواشی

[1] یعنی میری پکار سے یہ ایمان سے اور زیادہ دور ہوگئے ہیں۔ جب کوئی قوم گمراہی کے آخری کنارے پر پہنچ جائے تو پھر اس کا یہی حال ہوتا ہے، اسے جتنا اللہ کی طرف بلاؤ، وہ اتنا ہی دور بھاگتی ہے۔