سورہ Nuh — آیت 26

نوح · 71:26 · 26/28

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ دَيَّارًا

Waqala noohun rabbi latathar AAala al-ardi mina alkafireenadayyara

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے

محمد جوناگڑھی

اور (حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے واﻻ نہ چھوڑ.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اِن کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور نوح ؑ نے کہا : اے میرے پروردگار ! اب ُ تو اس زمین پر کافروں کا بستا ہوا ایک گھر بھی مت چھوڑ۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور (حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے واﻻ نہ چھوڑ.[1]

حواشی

[1] یہ بد دعا اس وقت کی جب حضرت نوح (عليه السلام) ان کے ایمان لانے سے بالکل نا امید ہوگئے اور اللہ نے بھی اطلاع کر دی کہ اب ان میں سے کوئی ایمان نہیں لائے گا (ھود:36) دیار، فیعال کے وزن پر دیوار ہے۔ واؤ کو یا سے بدل کر ادغام مکردیا گیا ، من یسکن الدیار، مطلب ہے کسی کو باقی نہ چھوڑ۔