سورہ Nuh — آیت 16
نوح · 71:16 · 16/28
وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا
WajaAAala alqamara feehinna nooran wajaAAalaashshamsa siraja
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے
محمد جوناگڑھی
اور ان میں چاند کو جگمگاتا بنایا ہے اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ان کے اندر اس نے چاند کو روشنی اور سورج کو (درخشاں) چراغ بنا یا !
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور ان میں چاند کو جگمگاتا بنایا ہے[1] اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے.[2]
حواشی
[1] جو روئے زمین کو منور کرنے والا اور اس کے ماتھے کا جھومر ہے۔ [2] تاکہ اس کی روشنی میں انسان معاش کے لیے جو انسانوں کی انتہائی ناگزیر ضرورت ہے کسب و محنت کر سکے۔