سورہ Nuh — آیت 15

نوح · 71:15 · 15/28

أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ طِبَاقًا

Alam taraw kayfa khalaqa AllahusabAAa samawatin tibaqa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کیسے پیدا کیا ہے سات آسمانوں کو تہ بر تہ !

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں.[1]

حواشی

[1] جو اس کی قدرت اور کمال صناعت پر دلالت کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عبادت کے لائق صرف وہی ایک اللہ ہے۔